تازہ ترین

رام بن انتظامیہ کی سماجی برائیوں کیخلاف مہم

نوجوانوں کو منشیات،اخلاقی برائیوں اور آوارہ گردی سے اجتناب کی ترغیب

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یم ایم پرویز
 رام بن // سودیشی منچ بھارت جموں و کشمیر کی جاری منشیات مخالف مہم کے ایک حصہ کے طور پر رام بن پولیس او رمحکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن نے تحت نیشنل آیوش مشن میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر جے پی سنگھ نے منشیات کے خلاف آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اور کیمونکیشن) میٹریل بشمول بینرس اورکتابچے جاری کئے ،تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے مُضر اثرات سے باخبر کیا جاسکے ،جس سے انہیں ایک صحت مند زندگی بسر کرنے میں مدد ملے گی۔سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر مسعود اقبال سرکار ،ریاستی صدر ایس بی ایم ڈاکٹر وسیم، نیرج سنگھ چب، ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال کے علاوہ ٹیم ممبران سدرشن، موہن سنگھ ، سریندر، بشارد، سنیل، ظہور، روہت، شکیل ، ادریس ، فیصل، اجے،یاسر، اور سونو وغیرہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے دیگر عہدہ داروں کے ہمراہ پمفلٹ اور بینر اجرا کئے ،جن میں’’ منشیات مخالف مہم میں شامل ہو جائو‘‘، ’’منشیات موت کا عکس ہے اور سماج و پولیس آپکے دوست ہیں‘‘ اور  عصمت ریزی و آوارہ گردی کو روکیں‘‘ پیغام تحریر کئے گئے تھے اور نوجوانوں کو منشیات اور سماجی بُرائیوں سے دو ر رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر مسعود نے رام بن کی منشیات مخالف ٹیم کی اس بدعت کے خلاف کام کرنے کی ستائش کی۔ایس ایچ او رام بن نے لوگوں کو منشیات مخالف مہم میں پولیس کو مدد کرنے کیلئے آگے آنے پر زور دیا ۔ انہوں نے اس سے متعلق شناخت کے سلسلہ میں کسی بھی شکایت کو پوشیدہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ۔