تازہ ترین

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //محکمہ بجلی میں بطور عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر چیف انجینئر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔آل جموں و کشمیر نیڈ بیس کیجول لبیر کے بینر تلے احتجاج کر رہے ملازمین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے مختلف شعبوں میں عارضی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے 3405ملازمین کی تنخواہ جلداز جلد وگزار کی جائے ۔ملازمین نے ریاستی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس کو لے کر انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ بھی ملاقات کی ہے لیکن یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اپنے خطاب میں آل جموں و کشمیر نیڈ بیسڈ کیجول لبیر کے صدر اکھل شرما نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان ملازمین کی تنخواہ جلداز جلد وگزار کی جائے اور آئندہ اس عمل کو ماہانہ بنیادوں پر جاری رکھا جائے ۔