تازہ ترین

شیخ عبداللہ کا یوم پیدائش

سانبہ اور بنی میںتقاریب کا اہتمام

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
جموں //ضلع سانبہ اور کٹھوعہ میں شیخ محمد عبداللہ کی 113 ویں سالگرہ کے موقعہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مرحوم کے نظریات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ضلع کٹھوعہ کے بنی علا قہ میں اس سلسلہ میں ایک تقریب این سی لیڈر غلام حید ر ملک منعقد ہو ئی جس میں نیشنل کا نفرنس کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سابقہ ممبراسمبلی غلام حیدر ملک نے شیر کشمیر کی حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ شیخ محمد عبداللہ کی دور میں ہی ریاستی عوام کو سہو لیات میسر ہو نا شروع ہو ئی ہیں ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے نظریات پر چلتے ہوئے ریاستی تعمیرو ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔اسی طرح ایک تقریب ضلع سانبہ میں نیشنل کا نفرنس لیڈر الحاج محمد فرید پھا مڑہ کی رہائش گا ہ پر منعقد ہو ئی جس میں شیخ محمد عبداللہ کے دور اقتدار میں ہو نے والے کاموں اور ان کی حالات زندگی پر روشنی ڈالنے کے علا وہ ان کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔اس تقریب میں چوہدری ظفر اقبال کسانہ،اشرف علی ، محمد آصف پھامڑا ،مدثر علی کسانہ ،سجاد احمد کسانہ مشتاق احمد پھامڑا ،محمد جہانگیر محمد عرفان حیدر کے علا وہ دیگران نے بھی شرکت کی ۔