تازہ ترین

۔1971چھمب ہوئی لڑائی کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 جموں //1971میں اکھنور کے چھمب علا قہ میں ہوئی لڑائی کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے اکھنور میںفوج کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں فوج کے اعلیٰ آفیسران کے علا وہ سبکدوش فوجیوں اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر شرکا نے 1971میں ہند پاک افواج کے مابین ہو ئی لڑائی میں چھمب میں تعینات 5سکھ کمپنی کے میجر ڈی ایس پنو سمیت مارے گئے دیگر فوجیوں کی طرف سے کئے گئے بہادری کے مظاہرے پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں فوج کے میجر جنرل راجندر دیوان بھی موجود تھے ۔