تازہ ترین

کرشی وگیان کیندر سانبہ نے عالمی یوم اراضی منایا

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سانبہ //کرشی وگیان کیندر سانبہ نے سکاسٹ یونیورسٹی میں ’زمین کے عالمی دن ‘کے موقعہ پر ایک پروگرام کااہتمام کیا ۔’پائیدار زراعت‘کے عنوان سے منعقدہ پروگرام یونیورسٹی کے شعبہ زراعت اور باغبانی کے اشتراک سے منعقد کئے گئے پروگرام میں سانبہ کے 70سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کرشی وگیان کیندر کے سنیئر سائنسدان ڈاکٹر ونود گپتا نے متعلقہ محکمہ کے آفیسران پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ کسانوں کیلئے لگاتار بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا جائے تاکہ دیہی علا قوں میں کسانوں کو زمین کی زرخیزی کو بچانے اور پیدا وار کر بڑھانے کیلئے بیدار کیا جاسکے ۔انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ فصلوں کی پیدا وار کر بڑھایا جاسکے ۔ڈاکٹر ونود گپتا نے محکمہ زراعت و باغبانی کیساتھ ساتھ سانبہ کے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے علا وہ زمین کو بھی بچائیں ۔اس پروگرام میں سائنسدانوں و متعلقہ محکمہ نے 50سے زائد کسانوں میں زمین کے بچائو سے متعلق کارڈ بھی تقسیم کئے ۔