تازہ ترین

کمل کوٹ سیکٹراوڑی میں ایل او سی پر فائرنگ و گولہ باری ،2فوجی اہلکار زخمی

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//لائن آف کنٹرول پر کمل کوٹ سیکٹر میںہند و پاک افوج کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ بدھ کو کمل کوٹ سیکٹر میں 10 بجکر 50 منٹ پر ہندو پاک افوج کے درمیان ہلکی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستانی فوج نے کمل کوٹ سیکٹر میں ہندستان کی پتھر موسا چوکی کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران چوکی پر تعینات8 آر آر سے وابستہ سپاہی دوپے وشوناتھ اور نائک ایم ولیم نامی دو فوجی اہلکار زخمی  ہوئے جنہیں فوجی ہسپتال اوڑی میں داخل کیا گیا ۔ شام 5 بجکر25 منٹ پر کمل کوٹ سیکٹر میں دوبارہ شدید فائرنگ اور مارٹر شلنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو آخری اطلات ملنے تک جاری تھا۔معلوم ہوا کہ پاکستانی فوج نے نانک،شنکر،بوچر اور پتھر موسا نامی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںملی۔ادھر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کنٹرول لائن پر واقع کملکوٹ، دردکوٹ، ایشم، دولانجہ،چھپراں، ٹار، وغیرہ میں لوگ خوف پھیل گیا۔ سرحدی تحصیل اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کو ہند پاک افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں2  فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کو لائن آف کنٹرول پر کمل کوٹ سیکٹر میں پتھر موسیٰ فوجی چوکی پر پاکستانی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہاں تعینات 8آر آر سے وابستہ 2اہلکار دیپو ویسو ناتھ اور نائیک ایم میلن شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس کے بعد بھارتی فوجیوں نے بھی جواب دیا جس کے نتیجے میں آر پار گولہ باری ہوئی۔