تازہ ترین

مزید خبرں

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

صدر ہسپتال میں معمر خاتون فوت

نعش کی شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب 

سرینگر// پولیس نے عوام الناس سے معمر خاتون جس کی بدھ کوصدر اسپتال سرینگر میں موت واقع ہوئی کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔صدر اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر  نے پولیس اسٹیشن کرنگر کو اطلاع دی کہ 60سالہ معمر خاتون جو کہ غیر ریاستی معلوم ہوتی ہے، کی ایمرجنسی بلاک میں کل صبح موت واقع ہوئی ۔ اگر کسی کو بھی اس خاتون کے بارے میں کوئی جانکاری ہے تو وہ پولیس اسٹیشن کرنگر کے فون نمبرات 9596770865, 9596770527,یا پولیس کنٹرول روم کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551,پر رابط قائم کرسکتا ہے یا ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔
 

 معروف تاجر الحاج غلام نبی متو فوت

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ریاست کے معروف اور ممتاز تاجر الحاج غلام نبی متو ساکن نالہ بل نوشہرہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ لیڈران نے مرحوم کے گھر جاکر جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔