تازہ ترین

عوامی نیشنل کانفرنس کی تقریب فاتحہ خوانی

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ کی سربراہی میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 113  ویں سالگرہ پر مرحوم کے قبرستان پر فاتحہ خوانی کی ۔مظفر شاہ نے فاتحہ خوانی کے بعداپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ریاست کئی مشکلات اور مصائب سے گذر رہی ہے اور ریاستی عوام کو اْمیدنہیں تھی کہ ہندوستان میںآزادی کا سورج طلوع ہونے کے بعد جموں و کشمیر ریاست پر اندھیرا چھا جائے گا۔