تازہ ترین

’کروز میزائل سے دور رہیں' ،امریکا کی روس کو 60 دن کی مہلت

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

واشنگٹن// امریکا نے روس کو 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو واشنگٹن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو سرد جنگ دور کے جوہری معاہدے سے دستبراری کا عمل شروع ہو جائیگا۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ روس نے انٹر میڈیٹ رینج کروز میزائل ایس ایس سی 8 تیار کر لیے جو انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے نیٹو اتحادی ممالک سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’مذکورہ روسی میزائل یورپ کے شہروں میں اپنا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدر رونلڈ ریگن اور گورباچوف نے 1987 میں معاہدے پر ستخط کیے تھے۔ اس سے قبل اکتوبر میں امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم نے معاہدے کی پاسداری کی اور معاہدے کا احترام کیا لیکن افسوس کے ساتھ روس نے معاہدے کا احترام نہیں کیا اس لیے ہم جوہری معاہدہ منسوخ کررہے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘روس نے معاہدے کے خلاف ورزی کی اور وہ کئی برسوں سے مسلسل معاہدے کو نقصان پہنچاتا رہا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ سابق صدر بارک اوباما نے روس کے ساتھ اس معاملے پر مذاکرات یا معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کیوں نہیں کیا؟’۔