تازہ ترین

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 15 غیر قانونی تارکین کی موت

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

طرابلس//لیبیا کی راجدھانی طرابلس سے 250 کلومیٹر دورملک کے مغربی کنارے پر کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 15 غیر قانونی تارکین وطن کی موت ہو گئی۔ لیبیا ریڈ کراس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ لیبیائی ریڈ کراس کے ترجمان بہا العوکاش نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا‘‘دریائے مسراتاکے ساحل پر 25 غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں سوار 25 سے 15 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب گئے جبکہ 10 لوگوں کی جان بچا لی گئی’’۔  لیبیا کی بین الاقوامی آرگنائزیشن فار مٹی گیٹشن (آئی او ایم ) کے سربراہ عثمان بیلبیسی نے کہا کہ بچائے گئے مہاجرین کے جسم میں پانی کی بہت کمی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "بچائے گئے تمام تارکین وطن کے جسم میں پانی کی بہت کمی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ آئی او ایم لیبیا کے ڈاکٹروں اور ہنگامی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے ۔ بحیرہ روم میں غیر قانونی اور غیر محفوظ نقل و حرکت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا’’َ۔ قابل غور ہے کہ ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن لیبیا سے بحیرہ روم کو پار کر کے یوروپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا سبب2011 میں لیبیا کے مرحوم معمر قذافی کے معزول ہونے کے بعد سے ملک میں پھیلے عدم تحفظ کا ماحول ہے ۔یو این آئی