تازہ ترین

ریلائنس انڈسٹری کے جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم ساون میڈیا کی نقاب کشائی

5 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//ریلائنس انڈسٹری نے سوموارکو ساون اور جیو میوزک کو یکجا کرکے جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے تفریحی آرٹسٹ پلیٹ فارم ساون میڈیا کی نقاب کشائی کی ۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جیو ساون ایپ تمام ایپ سٹوروں بمعہ جیو فون کے جیو ایپ سٹور اور www.jio.com/jiosaavn," پردستیاب ہوگا۔نے جیو ساون ایپ میں متعدد منفرد خصوصیات ہیں جن میں لائیو کنسرٹ،مقامی زبانوں میں ڈسپلے وغیرہ شامل ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ2018میں ریلائنس کی طرف سے ساون کوحاصل کرنے کے وقت اس کی قیمت کاتخمینہ دس کروڑ امریکی ڈالرلگایا گیا تھا جس سے یہ جنوبی ایشیاء کا سب سے قیمتی میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم بن گیا۔ 45کروڑ نغموں کے اصل مواد کی تفصیلی فہرست سے جیوساون کامقصد سٹریمنگ کو جیو کی ڈجٹل سروس ایکو سسٹم سے یکجا کرنا ہے ۔یکجا ایپ کی نظربھارت اور بھارت سے باہر ڈااسپوراکے بھاری مارکیٹ پر ہے ۔