تازہ ترین

تاجروں کیساتھ پیشگی بجٹ میٹنگ

جموں میں 8اور 9؍دسمبر کو سرینگر میں منعقد ہوگی

5 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما جموں میں 8؍دسمبر سنیچروار کو دوپہر 2بجے سے کمرشل ٹیکس بھون جموں میں تجارتی انجمنوں کے ساتھ پری بجٹ میٹنگ کریں گے ۔مشیرموصوف 9؍دسمبر کو سرینگر میں صبح ساڑھے 10بجے ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن کمپلیکس سولنہ میں بھی ایک میٹنگ طلب کریں گے۔مشیر موصوف نے اس سلسلے میں متعلقین سے تجاویز طلب کی ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری پہلے ہی مختلف محکموں کے ساتھ بجٹ 2019-20 کے بارے میں میٹنگیں کرر ہے ہیں.