تازہ ترین

ایچ ڈی ایف سی بنک کی’ڈیجی دھن یاترا‘

ترقیاتی کمشنرسرینگر نے گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

5 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بنک نے منگل کو یہاں ’ڈجی دھن یاترا‘شروع کی۔’ڈجی دھن یاترا‘ایک تعلیمی اور معلوماتی فلم ہے جو بنک نے تخلیق کی ہے اور اس میں غیرمنظم شعبے سے پیسہ ادھار لینے کی خطرات سے آگاہ کیاگیا ہے۔یہ فلم کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پہل سوچھ بنکنگ کے تحت شروع کی گئی ۔سوچھ بنکنگ کا مقصد منظم شعبے میںصاف اور آسان بنکنگ سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔فلم کے ذریعے بنک دیہی آبادی کو مالی معاملات میں شفافیت کی اہمیت کے ساتھ ساتھ قرضہ کے حصول کے عمل میں عزت نفس اوروقار کی برقراری کے بارے میں جانکاری فراہم کرے گا۔سرینگر میں ضلع کمشنر ڈاکٹر سیدعابدرشید نے گاڑی کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔اس موقعہ پر بنک کے سینئر نائب صدرزبیراقبال اور دیگر بنک حکام اور گاہک موجودتھے۔ یہ گاڑی کپوارہ،ہندوارہ،سوپور،بارہمولہ،ماگام،گاندربل ،پامپور،اکھنور،کھٹوعہ،رنبیرسنگھ پورہ،ادھمپور اور سانبہ کے70دیہات میںجائے گی ۔ریاست میں15برس قبل جب اس بنک کاکام کاج شروع ہوا تب سے اس کی شاخوں کی تعداد یہاں76تک پہنچ گئی۔