تازہ ترین

ٹنگمرگ میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام

4 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //چندی لورہ ٹنگمرگ میں جموں و کشمیر بینک کے اے ٹہ ایم  کو لوٹنے اور جلانے کی کوشش مستعد گارڑ نے ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات کو نامعلوم لیٹروں نے چندی لورہ میں جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی غرض سے گارڈ روم میں رات کی ڈیوٹی پر مامور گارڈ فاروق احمد لون کو شٹر کھولنے کیلئے منت سماجت کی کہ انہیں اے ٹی ایم اے سے رقم نکالنی ہے جس پر اے ٹی ایم گارڈ کوشک ہوا اور اس نے شور مچانے کے علاوہ سائرن چالو کرنے کے ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی جس پر لیٹروں نے طیش میں آکر تیل چھڑک کر اے ٹی ایم کو جلانے کی کوشش کی تاہم ٹنگمرگ پولیس کے پہنچتے ہی لٹیرے وہاں سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ادھر جموں و کشمیر بینک ٹنگمرگ برانچ ہیڈ ظفر احمد نے رات کے دران نامعلوم لٹیروں کی طرف سے اے ٹی ایم کو لوٹنے اور جلانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ٹی ایم گارڈ کی حاضر دماغی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے اے ٹی ایم لٹنے اور جلنے سے بچ گیا ۔برانچ ہیڈ نے اے ٹی ایم گارڈ کے حوصلے کی داد دی ۔ٹنگمرگ پولیس نے بینک کی تحریری شکایت پر کیس درج کرکے نامعلوم لیٹروں کی تلاش شروع کردی ہے۔