پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے حکومت سازی کیلئے الائنس کا فیصلہ کرلیا: الطاف بخاری

21 نومبر 2018 (18 : 02 PM)   
(      )

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/ ایک غیرمتوقع سیاسی پیش رفت کے طور روایتی حریف پارٹیاں نیشنل کانفرنس ، پی ڈی ی اور کانگریس مل کر جموں کشمیر میں نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ریاست میں ایک عوامی سرکار قائم کی جاسکے۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سیدمحمد الطاف بخاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تینوں پارٹیوں کے لیڈران نے حکومت سازی کیلئے الائنس بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

ادھر کانگریس نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ''بھر پور سپورٹ'' دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ نیشنل کا نفرنس نے اس ضمن میں کل یعنی جمعرات کو ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کل نیشنل کانفرنس میٹنگ کے بعد تینوں پارٹیوں کے لیڈران گورنرستیہ پال ملک سے مل کرحکومت سازی کا دعوی پیش کررہے ہی۔ذرائع نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کے بیچ درپردہ مذاکرات حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جموں کشمیر میں نئی سرکار عنقریب قائم ہوگی ۔

 

تازہ ترین