تازہ ترین

ترال جھڑپ میں جنگجو جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

9 نومبر 2018 (27 : 03 PM)   
(      )

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعہ کوجنگجوئوں اور سرکاری فورسز کے مابین جاری جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ ڈارگنائی گنڈ نامی گائوں میں جاری اس جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک پولیس اہلکار بھی جھڑپ کے دوران زخمی ہوگیا ہے۔

اس سے قبل گائوں میں جنگجوئوں اور سرکاری فورسز کے مابین اُس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب فورسز نے ضلع پلوامہ کے ڈار گنائی گنڈ نامی گائوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا۔اس دوران چھپے ہوئے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

فورسز نے علاقے کے تمام رابطے فوری طور پر بند کئے تاکہ چھپے جنگجوئوں کے بھاگنے کے امکانات نہ رہیں۔

 حکام نے جھڑپ کے فوراً بعداونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔

 

 

تازہ ترین