تازہ ترین

ٹریفک نظام کو لیکر آئی جی رتھ اور میئر متو کے مابین ٹویٹر پر ٹکرائو

9 نومبر 2018 (56 : 02 PM)   
(      )

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/آئی جی ٹریفک بسنت رتھ اور سرینگر کے نو منتخب میئر جنید متو کے مابین جمعہ کو شہر میں ٹریفک نظام کے موضوع کو لیکر سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر سخت گرم گفتاری ہوئی ہے۔

رتھ نے متو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب سرینگر میونسپلٹی کے میئر نے شہر میں  ٹریفک جام کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اُنہیں شہر کے ''ٹریفک مِس منیجمنٹ'' کے بارے میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

متو کے ٹویٹ کے جواب میں رتھ نے لکھا'' یہ آپ کا دائرہ کار نہیں ہے۔ جہانگیر چوک میں  ٹریفک ڈائیورشن ایک مجبوری ہے۔اصل میں ٹریفک میس امیرا کدل، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ بازار، ایل ڈی اسپتال کے آس پاس ریڈی والوں کی وجہ سے ہورہا ہے اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کو یہی میس ٹھیک کرنا چاہئے''۔

گذشتہ روز متو نے لکھا تھا کہ رتھ کی'' طبیعت ٹھیک'' نہیں ہے۔ اس سے قبل رتھ نے متو کو ویٹ لینڈس کے بارے میں تبصرہ کے جواب میں ''کیبیج'' قرار دیا تھا۔

 

تازہ ترین