تازہ ترین

ترال کے گائوں میں فوج کا تلاشی آپریشن، انٹرنیٹ سروس معطل

9 نومبر 2018 (44 : 11 AM)   
(      )

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/سرکاری فورسز نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈار گنائی گنڈ نامی گائوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔یہ گائوں ضلع کے ترال علاقے میں واقع ہے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا۔

فورسز نے علاقے کے تمام رابطے بند کئے ہیں تاکہ چھپے جنگجوئوں کے بھاگنے کے امکان نہ رہیں۔

دریں اثناء حکام نے اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

 

تازہ ترین