تازہ ترین

مزید خبریں

9 نومبر 2018 (52 : 02 AM)   
(      )

نیو ڈسک

کرفیو ڈھیل کے دوران اے ٹی ایمز پر لمبی قطاریں

اے آئی بٹ

 کشتواڑ//کشتواڑمیں پریہار بھائیوں کی ہلاکت کے بعد یکم نومبر سے قصبہ میںانتظامیہ نے کرفیو نافذکیا ہے ،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے لوگوں کی سہولیت کے لئے کرفیو میں ڈھیل دی ،جس دوران لوگوں نے خریداری کی۔ اسی دوران قصبہ کے اے ٹی ایمز کے باہر گاہکوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں،جہاں پر لوگ پیسے نکالنے کے لئے اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے  تھے۔
 
 

پی ڈی پی کشتواڑنے مشعل بردار جلوس نکالا

اے آئی بٹ

کشتواڑ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کشتواڑ یونٹ نے کشتواڑ میں بی جے پی لیڈروں کی ہلاکت کے سلسلہ میں غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کشتواڑ میں مشعل بردار جلوس نکالا۔پی ڈی پی کے ضلع صدر شیخ ناصر حسین نے پارٹی ممبران کے ہمراہ ٹپال گلی میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے گذشتہ ہفتہ ایک ہی کنبہ کے بی جے پی کے دو لیڈروں کی ہلاکت کے خلاف غم زدہ کنبہ کے ساتھ 
یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے گذشتہ روزمشعل بردار جلوس نکالا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںانہوں نے ضلع انتظامیہ سے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کرکے مجرموں کے ناموں کا افشا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے متوفیوں کی شانتی کے لئے دعا کی۔
 
 
 

ڈوڈہ کی میونسپل کمیٹیوں کے سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں تیز

نصیر احمد کھوڑا

ڈوڈہ //حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب قرار دئے گئے کو نسلروں میں ضلع ڈوڈہ کی 3میونسپل کمیٹیوں دوڈہ، بھدرواہ اور ٹھاٹھری میں کمیٹیوں کیلئے صدر اور نائب صدر عہدوں کیلئے انتخاب کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں سر گر میاں تیز ہو گئی ہیں ۔جہاں بھدرواہ میں 13کونسلروں کی کمیٹی میں 4 آزاد کونسلروں اور 3بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلروں نے ڈاکٹر شائد مغل کو صدر بانے کا پہلے ہی اعلان کیا ہے وہیں ٹھاٹھری کی 7رکنی کمیٹی میں آزاد امیدوار بی جے پی کے3ممبران کے تعاون سے صدر منتخب ہونے کی خبر ہے ۔جب کہ خطہ چناب کی سب سے بڑی بلدیاتی کمیٹی یعنی میونسپل کمیٹی ڈوڈہ میں ابھی تک صدر اور نائب صدر کے انتخابات پر تذ بذب بر قرار ہے اور صدر اور نائب صدر عہدوں کیلئے کئی نام گردش کر رہئے ہیں ۔قابل ذکر بات ہے کہ ایم سی ڈی کے 17وارڈوں میں بی جے پی کو 3 اور کانگریس کو 3جب کہ آزاد امیدواروں کو 11نشستوں سے کامیابی ملی ہے ۔آزاد امیدواروں میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ایم سی ڈی میں نائب صدر کے عہدے پر ایک کامیاب شدہ خاتوںامیدوار کے نام پر بھی غور ہو رہا ہے۔
 
 
 
 
 

تازہ ترین