تازہ ترین

دوداسن بالامیں آتشزدگی کی واردات ،2 مویشی ہلاک

دوموٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کاسامان تباہ ہوگیا

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سمیت بھارگو
راجوری//راجوری کے دوداسن بالاگائوں میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دومویشی ہلاک جبکہ دوگاڑیوں سمیت لاکھوں روپے کاسامان خاکسترہوگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محمدصادق ولدبالاساکن دوداسن تحصیل تھنہ منڈی راجوری کے مویشی خانے میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ دوبیل شیڈکے اندرہلاک ہوگئے اوردوموٹرسائیکل جوشیڈکے باہرپارک کیے ہوئے تھے بھی جل گئے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
 

تازہ ترین