تازہ ترین

آرمی کمانڈرکاپونچھ کی اگلی چوکیوں کادورہ

جوانوں کے ساتھ دیوالی کاتہوارمنایا

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ//آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ نے دیوالی کے موقعہ پروائٹ نائٹ کارپس کمانڈرکے لیفٹیننٹ پرمجیت سنگھ کے ہمراہ پونچھ کی اگلی چوکیوں کادورہ کرکے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔اس دوران سرحد پرسخت تنائوکے دوران فوجی اہلکاروں نے جوش وجذبے کے ساتھ روشنی کاتہواردیوالی منایا۔اس دوران کمانڈرنے سرحدپرآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیااوربعدمیں فوجی جوانوں نے مل کرروشنیوں کاتہوار دیوالی منایا۔اس دوران آرمی کمانڈرنے جوانوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اورمستعدرہنے پرزوردیا۔فوجی ذرائع کے مطابق سرحدوں پرفوج پوری طرح چوکس ہے اورپاکستان کی ہرعزائم کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پرفوج کے جوان عقابی نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔اس دوران جوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ معمول کے دنوں سے عام ہوتاہے ۔
 

تازہ ترین