تازہ ترین

اسلامک یونیورسٹی کا 13واں یوم تاسیس

کیمپس میں تقریب منعقد ، تعلیمی میدان میں کارکردگی اجاگر

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اونتی پورہ //اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی اونتی پورہ (آئی ایس ایم ایس) نے کل اپنا 13 واںیوم تاسیس  منایا۔ اسلامک یونیورسٹی کے فیکلٹی ایسوسی ایشن (آئی یو ایف اے) نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقعے پر اسلامک یونیورسٹی کے عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر مشتا ق احمد صدیقی، جوکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے، نے یونیورسٹی کے عملے کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ صرف 12سال کے دوران اسلامک یونیورسٹی نے خطے کے اعلیٰ تعلیمی میدان میں اپنا نشان چھوڑ ا ہے اور مختلف معروف پلیٹ فارموں کی طرف سے تعلیمی نقشے پر تسلیم کیاگیاہے اور یہ یونیورسٹی کے پورے عملے کی اجتماعی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔اس سے پہلے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے IUFAکے صدر محمد اشرف پرے نے یونیورسٹی کے سفر پر تشریح کی اور یونیورسٹی کے ورک کلچر پر روشنی ڈالتے ہوئے تین وائس چانسلرز اور کارکنوں کی یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیمی میدان میں جگہ حاصل کرنے پر اُن کی شراکت داری پر بات کی۔ اس دوران ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر اے ایم شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کو کچھ چیزوںپر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے یہ ہر میدان میں عمدہ کارکردی دکھا سکے۔