تازہ ترین

’کشمیری پنڈتوں کودی گئی پیکیج کی تحقیقات کی جائے‘

ایس آراو 425سکھ فرقہ کے ساتھ سراسرناانصافی : جگموہن رینہ

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// آل پارٹیز سکھ کارڑ نیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن رینہ نے ایس آر او425کوسکھ فرقے کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے پنڈتوں کو وادی میں عسکری تحریک شروع ہونے سے تاحال فراہم کئے گئے خفیہ پیکیج کاباریک بینی سے پارلیمان کمیٹی یا سپریم کوٹ کے سابق جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں جگموہن سنگھ رینہ نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی سرکارپنڈتوں پر بہت مہربان ہوئی ہے جنہوں نے آج تک سکھ طبقے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے صرف پنڈتوں کو مختلف مراعات اور پیکج فراہم کئے ہیں۔جگموہن رینہ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ دیکھا گیا ہے کہ مرکزی سرکار پنڈتوں کے لئے پیکیج کا اعلان کرتی ہے جبکہ سکھوں اور مسلمانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ فرقہ اس بات کو لے کر نالاں ہے کہ انہیں نہ ہی سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں اور نہ ہی انہیں سیاسی سطح پر نمائندگی کا حق دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست میں سکھ طبقہ بے روزگاری کیساتھ ساتھ سیاسی میدان میں پچھڑا ہو ا ہے جبکہ تجارت ،زراعت اور محکمہ باغبانی میں بھی مذکورہ طبقہ پسماندہ ہے۔