تازہ ترین

ویری ناگ، کوکرناگ اور مضافاتی علاقے برقی رو سے محروم

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

لسر پاور گر ڈ سٹیشن کو فوری طور پر ٹھیک کیاجائے: میر سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ لسر پاور گرڈ اسٹیشن میں برفباری سے آئی خرابی کو ٹھیک نہ کرنے کے سبب کوکرناگ ،ویری ناگ اور اسکے مضافاتی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔ویری ناگ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران غلام احمد میر کو یہ جانکاری دی گئی کہ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی ہے جسکی وجہ سے درجنوں علاقے بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں ۔وفود نے دیگر عوامی اہمیت کے حامل مسائل بھی ان کی نوٹس میں لائے ۔وفود نے غلام احمد میر کو بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب طلبہ امتحانات کی اچھی طریقے سے تیاری بھی نہیں کر پاتے ہیں ۔عوامی وفود نے جنوبی کشمیر میں حالیہ برفباری کے سبب میوہ باغات کو پہنچنے نقصان کے بارے میں بھی جانکاری دی اور معقول معاوضہ کی سفارش کی ۔اس موقعے پر غلام احمد میر نے گور نر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے لسر پائور گرڈ اسٹیشن کی مرمت کویقینی بنائیں اور کوکرناگ ،ویری ناگ سمیت اسکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے ۔انہوں نے جنوبی کشمیر اور وادی کے دیگر حصوں میں حالیہ برفباری کے سبب میوہ صنعت کو پہنچے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین میں فوری طور پر معاوضہ واگزار کیا جائے ۔