تازہ ترین

موسم سرما کے پیش نظر کپوارہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// موسم سرما میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے ضلع انتظامیہ نے عام لوگوں کی شکایتوں کا، حل نکالنے کے لئے ایک خصوصی کنٹرول قائم کیا۔ضلع، ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی ہدایت پر کپوارہ ضلع میں عام لوگوں کو موسم سرما کے پیش نظر در پیش مشکلات کا حل اور شکایتوں کے لئے ڈی ڈسی کمپلکس میں ایک کنٹرول روم7 24xقائم کیااور ضلع کے لوگ ٹیلیفون نمبر۔253522۔01955پر ضرورت پڑنے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔