تازہ ترین

سنروانی چکریشی پورہ سڑک خستہ حال،عوام پا بۂ شعلہ

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ //سنروانی چکریشی پورہ کی سڑک میں گہرے کھڈ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔ مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ سنروانی چکریشی پورہ سڑک کی مسافت فقط 2کلومیٹر ہے اور معمولی بارشوںکے دوران یہ تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کو سخت دشواریاں جھیلنی پڑرہی ہیں۔ لوگوںنے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔