تازہ ترین

بارہمولہ میں دلدوز حادثہ نوعمر سکھ طالب علم لقمہ اجل

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // شمالی قصبہ  بارہمولہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک سکھ نوجوان لقہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شام دیر  گئے ایک بس زیر نمبر JKO5-  1105 نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر37  JK09B-18 کو جنرل بس اسٹینڈ بارہمولہ کے نذدیک زوردار ٹکر مارا جس پر سوار 18سالہ بارویں جماعت کا طالب علم جگپال سنگھ ولد نائک سنگھ ساکنہ دیدارپورہ رفیع باد شدید ٹکر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوا ۔معلوام ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم سینٹ جوزف اسکول بارہمولہ میں زیر تعلیم تھا ۔ا س سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر آیف آئی آر نمبر 189/2018 درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی