تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق مسئلہ کشمیر پر مستحکم موقف اختیار کریں:سوز

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//پروفیسر سیف الدین سوز،ؔ سابق مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اوڑی میں دیئے گئے بیان سے ایک خوشگوار کیفیت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ اس بیان سے وہ واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ کشمیر کے جھگڑے کو سیاسی بنیاد پر حل کیا جانا چاہئے۔سیف الدین سوز کے مطابق فاروق عبداللہ کو سوچ بچار کے بعد کشمیر پر کوئی سیاسی موقف اختیار کرنا چاہئے اور اُس پر مستحکم طریقے سے اپنی پارٹی کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ سوزنے کہاکہ جہاں تک ڈاکٹر فاروق کے ایئرلینڈ کے ماڈل پر کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی تجویز ہے ، تو میں اس نظریہ کو کچھ زیادہ قابل عمل نہیں سمجھتا ہوں۔ اُس کے مقابلے میں مشرف۔واجپائی۔منموہن فارمولہ کشمیر کیلئے بہت ہی اچھا حل تجویز کرتا ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دائمی دوستی کی مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتا ہے! تاہم موجودہ مرکزی سرکار کا کشمیر کے تئیں رویہ افسوس ناک ہے اور مرکزی حکومت نے بات چیت کر دروازہ کھولنے کے بجائے کشمیر میں ایک سخت گیر پالیسی کے تحت قتل و غارت کا ماحول بنایا ہے جس میں بے گناہ شہریوں کا ہلاک ہونا بھی معمول بن گیا ہے۔ اس تشدد کی پالیسی سے حکومت ہند کو با لآخر کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا!حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ کشمیر کو لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ سمجھنے کے بجائے ایک سیاسی مسئلہ سمجھ کر ایک با مقصدبات چیت کا دروازہ کھول دے۔مرکزی سرکار کیلئے یہ بات غنیمت ہے کہ سہ رکنی مزاحمتی لیڈر شپ ایک با مقصدر مذاکرات کی صورت فراہم کر سکتا ہے۔افسوس ہے کہ مرکزی سرکار نے مفاہمت کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے۔‘‘

تازہ ترین