تازہ ترین

ذہنی مریض اور عام شہریوں کی ہلاکت

شوپیان کے سول وپولیس اعلیٰ حکام سے جواب طلب

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر/جنوبی ضلع شوپیاں میں علیحدہ علیحدہ واقعات کے دوران 3اور 4 نومبر کو فوج کی طرف سے ایک ذہنی مریض اور عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے کے واقعے پر بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے ضلع ترقیاتی کمشنر او ر ایس ایس پی شوپیاں کے نام نوٹسیں اجرا کرتے ہوئے4 ہفتوں کے اندر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔شوپیان کے کھڈپورہ علاقے میںفوج اور جنگجوئوں کے درمیان4نومبر کو ہوئی خونین تصادم آرائی کے بیچ ایک جنگجو اور ایک عام شہری شاہد میر ساکن گاگرن شوپیاں بحق ہوئے تھا جبکہ2اور3نومبر کی درمیانی شب کو بیگام کولگام کے ذہنی مریض رئیس احمد وانی کو پہنو شوپیان میں مقیم فوجی کی گولی کا نشانہ بنے۔ اس دوران انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے ان شہری ہلاکتوں کی مناسبت سے انسانی حقوق کے مقامی کمیشن میں 6نومبر کوعلیحدہ علیحدہ عرضیاں زیر نمبرات SHRC/379/SPN/2018اورSHRC/380/SPN/2018 پیش کی،جس میں ان واقعات کی تحقیقات کرنے اور معیاری عملیاتی طریقہ کار کو نافذ العمل بنانے پر زور دیا گیا۔ انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں ان کیسوں کی سماعت کے دوران کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے ایس ایس پی شوپیاں اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کے نوٹسیں جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔عرضیوں میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد منظور میر نامی شہری کو دانستہ طور پر فورسز نے گولی مار کر ہلاک کیا،اور ان پر جنگجو ہونے کا لیبل چسپاں کیا،جبکہ انکے خلاف کوئی بھی منفی کیس درج نہیں تھا،جس کے باوجود انہیں عسکریت پسند قرار دیا گیا۔ عرض گزار نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن پر زور دیا کہ وہ اس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کریں،جبکہ متاثرہ کنبے کو معاوضہ فرہم کیا جائے۔اس دوران درخواست گزار محمد احسن اونتو نے ایک اور علیحدہ عرضی میں ذہنی مریض رئیس احمد کی ہلاکت پر عرضیوں میں کہا کہ دماغی طور پر کمزور اور معذور لوگوں،جو کہ فورسز تنصیبات کے نزدیک آتے ہیں، کے ساتھ نپٹنے کیلئے فورسز کے پاس کوئی بھی معیاری عملیاتی طریقہ کار نہیں ہے۔عرضی میں انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن سے استداء کی گئی تھی کہ رئیس احمد کے اہل خانہ کو معاوضہ فرہم کرنے کیلئے کمیشن ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیں۔

تازہ ترین