تازہ ترین

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری:پاکستان

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

  سرینگر//پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا،کشمیر میں مظالم پراقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے، رپورٹ نے کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی جب کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، کشمیر میں مظالم پراقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے، رپورٹ نے کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی جب کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کی افواج نے کشمیر میں 19 نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کیا، وزیرخارجہ نے کہاکہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بربریت کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں محفوظ جگہ پر موجود ہے، میڈیا اس طرح کی خبروں سے پہلے تصدیق کر لیا کرے، آسیہ بی بی اب آزاد شہری ہیں، آسیہ بی بی عدالتی فیصلے کے بعد جہاں جانا چاہتی ہیں جا سکتی ہیں، آزاد شہری کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، آسیہ بی بی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست عدالت میں ہے اور قانونی طور پر اگر ان کو باہر جانے سے روکا جا سکتا ہے تو وزارت داخلہ بتا سکتی ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکا سے بات ہوئی ہے تاہم رہائی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہذا جب فیصلہ نہیں ہوا تو نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب تک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ ایک جذباتی معاملہ ہے، اس معاملہ کو خفیہ پردے میں نہیں اٹھایا گیا، اس معاملہ کے حوالے سے ڈیویلپمنٹس ہیں لیکن ابھی بتائی نہیں جاسکتی، اب بھی اس مسئلے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
 

تازہ ترین