تازہ ترین

موسم کی خنکی برقرار، 12سے15نومبر تک برفباری اور بارشوں کا امکان

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//رات کے درجہ حرارت میں آئی بہتری کے باوجود کشمیر وادی اور خطہ لداخ میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آنے والے 3 روز تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ رات سے کسی حد تک بہتر تھاکیونکہ گزشتہ رات سرینگر میں درجہ حرارت منفی 2.2 سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ کے مطابق پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں5.4ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ادھر لداخ خطے کے کرگل اور لیہہ اضلاع میں بھی سردی کی شدید لہر ہے۔ کرگل میںکم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے اور کرگل میں یہ رات روان موسم کی سب سے سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے ۔ جبکہ لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے آج سے 12تک موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12سے15نومبر تک بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین