تازہ ترین

مزید خبرں

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

۔33کے وی لائینوں کی مرمت اور درختوں کی شاخ تراشی

شہر کے کئی علاقوں میں  10اور11نومبر کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر//پاور کنٹرولر کشمیر  کے مطابق راولپورہ ائر فورس پاور لائین 33کے وی کی مرمت اور درختوںکی شاخ تراشی کے پیش نظر اس لائین سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں 10نومبر کو صبح10بجے سے شام ساڑھے4بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔اسی طرح 33کے وی چشمہ شاہی سنطور اور 33کے وی چشمہ شاہی ٹی آر سی ترسیلی لانیوں کی مرمت اور درختوں کی شاخ تراشی کے پیش نظر11نومبر کو متعلقہ علاقوں میں صبح9بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔چیف انجینئر قاضی حشمت اللہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ درختوں کی شاخ تراشی ناگزیر بن گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی سپلائی کئی علاقوں میں متاثر رہے گی۔
 

آبی گذر میں  مفتی نذیراحمد کا خطاب آج

سرینگر// دارالعلوم رحیمیہ کے صدر مفتی،مفتی نذیر احمد القاسمی آج 9 نومبر جمعتہ المبارک کو جامع مسجد شریف آبی گذر میں خطاب فرمائیں گے۔ مسجدنتظامیہ کمیٹی کی ایک اطلاع کے مطابق مفتی صاحب کا بیان نماز جمعہ سے قبل ہوگا۔
 
 

یوم اقبال :کشمیر یونیورسٹی میں سمینار منعقد ہوگا

سرینگر// اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی کشمیر یونیورسٹی اور شمع فاونڈیشن کشمیر کے مشترکہ اہیمام سے یوم اقبال کے سلسلے میں آج صبح 11بجے کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ کے عنوان کے تحت یک روزہ سمینار منعقد ہورہا ہے ۔سمینار کی صدارت کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمف کررہے ہیں جبکہ معروف اقبال شناس پروفیسر بشیر احمدنحوی کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔
 

خانقاہ اکملیہ حول میں خصوصی مجلس آج

سرینگر/آج پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسہ حضرت امام حسن ؓ کے یوم شہادت کے تناظر میں خانقاہ اکملیہ حول میں قبل از نماز جمعہ خصوصی مجلس وعظ کا انعقاد ہوگا جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو حضرت امام حسنؓ کے گراں قدر خدمات اور مصالحت بین المسلمین کے گوشوں پر بیان کرینگے۔ واضح رہے حضرت امام حسن ؓ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبق دے کر عظیم قتل و غارت سے بچایا۔