تازہ ترین

راہ گیروں کیلئے راستہ مسدود

کورٹ روڑ بنڈ پارکنگ میں تبدیل

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپورٹر
سرینگر// لال چوک میں کورٹ روڈ بنڈ گاڑیوں کی پارکنگ میں تبدیل ہوا ہے جس کی وجہ سے جہاں راہ گیروں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں وہیںیہاں سے گذرنے والے افراد کوجہلم کنارے عوامی پارک کے بیچوں بیچ جانا پڑتا ہے ۔کئی راہ گیروںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہاں صبح سے ہی لوگ گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے امیراکدل سے فٹ برج تک جانے اور آنے والے لوگوں کیلئے راستہ نہیں بچا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سول لائنز میںقانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں وہ بھی تب جب شہر میں ٹریفک نظام کو درست کرنے اور فٹ پاتھوں کو راہ گیروں کیلئے کھلا چھوڑنے کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ سال میں کئی مرتبہ پولیس اورٹریفک اہلکارسڑکوںاور راستوں پر غیر قانونی طور کھڑا کی گئی گاڑیو ں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم کورٹ روڈ بنڈ پرکئے گئے قبضے کو چھڑانے میں کوئی پہل نہیںہورہی ہے جس سے لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے آئی جی ٹریفک بسنت رتھ سے اپیل کی کہ وہ علاقہ کا دورہ کرکے راہ گیروں کیلئے مسدود کئے گئے راستے کو خالی کرائیں ۔

تازہ ترین