تازہ ترین

آلسٹینگ میں فوج کی مبینہ توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں

ناگہ بل بٹہ پورہ میں لوگوں کااحتجاجی دھرنا

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//وار پوہ آلسٹینگ گاندربل میں دوران شب فوج کی جانب سے توڑ پھوڑ،مارپیٹ اور گرفتاریوں کے خلاف ناگہ بل بٹہ پورہ شاہراہ پرلوگوں نے کئی گھنٹوں تک احتجاجی دھرنادیا۔لوگوں نے شہامہ ایگریکلچر یونیورسٹی کیمپ کے متصل ناگہ بل بٹہ پورہ حضرت بل شاہراہ پر فوجی زیادتیوں اور گرفتار افراد کی رہائی کی مانگ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔احتجاجیوں نے بتایا کہ علاقہ میںفوج نے عبدالغنی رینہ ولد غلام احمد کے گھر میں داخل ہوکر کھڑکیاں،دروازے اور دیگر اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے افراد خانہ کی بے تحاشہ مارپیٹ کی اس موقع پر عبدل غنی رینہ،شبیر احمد رینہ،گھر داماد محمد یوسف بٹ ولد غلام احمد ساکنہ ملہ باغ حضرت بل اور ثناء اللہ رینہ کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بے تحاشہ مارپیٹ کرکے نیم مردہ حالت میں سرینگر ٹینگہ پورہ بائی پاس شاہراہ پر چھوڑا گیا جن کو مقامی لوگوں کی مدد سے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں داخل کیا گیا۔فوج نے مزید گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے پانچ کو چھوڑ دیا گیا جبکہ روف احمد رینہ،نظیر رشید،جاوید احمد،فیضان رسول،عاشق احمد وانی اور ماجد وانی کو ابھی تک حراست میں رکھا گیا ہے۔
 

تازہ ترین