تازہ ترین

ڈی سی سانبہ کاسیکریٹری دیہی ترقیات کے نام مکتوب

شفاف پنچایتی انتخابا ت کیلئے محکمہ کے ایکسن کے تبادلہ پرزوردیا

7 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

وویک ماتھر
جموں//پنچایتی انتخابات کے انعقادمیں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنرنے سیکریٹری دیہی ترقیات کوایک مراسلہ لکھ کرکہاکہ وہ محکمہ کے ایک ملازم کاتبادلہ کریں کیونہ اس کابھائی بھی اسی ضلع میں پنچایتی انتخابات میں اُمیدوارکے طورپرحصہ لے رہاہے۔24 اکتوبرکوسیکریٹری دیہی ترقیاتی نام ارسال کیے گئے مراسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنرسانبہ نے کہاہے کہ اشوک کمارپرگوترہ جوکہ ایکسن آراینڈڈبلیوسانبہ کے طورپرتعینات ہیں کاحقیقی بھائی پنتھرس پارٹی کی طرف سے وجے پورعلاقہ میں پنچایتی انتخاب لڑرہاہے۔مکتوب میں واضح طورپرلکھاگیاہے کہ شفاف پنچایتی انتخابات کویقینی بنانے کیلئے اس افسرکاتبادلہ جلدسے جلدہوناضروری ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین کواثرورسوخ کی وجہ سے تبدیل نہیں کیاجارہاہے۔ڈی سی سانبہ سشماچوہان نے یہ تصدیق کی ہے کہ وہ محکمہ دیہی ترقی کے ایکسن کاتبادلہ نہیں کرسکتی ہیں اس کیلئے میں نے سیکریٹری دیہی ترقی کولکھاہے۔
 

تازہ ترین