تازہ ترین

فوجی جوانوں نے سرحدوں پردیوالی کاتہوارمنایا

7 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یوگیش سگوترہ
 
جموں//سرحد پرسخت تنائوکے دوران فوجی اہلکاروں نے جوش وجذبے کے ساتھ روشنی کاتہواردیوالی منایا۔ایل اوسی پرآپریشنل یونٹوں میں صبح سے ہی دیوالی کاتہوارمنانے کیلئے تیاری جاری تھیں اوربعدمیں فوجی جوانوں نے مل کرروشنیوں کاتہوار دیوالی منایا۔ا س سلسلے میں ایک جوان نے بتایاکہ وہ پچھلے نومہینوں سے گھرنہیں گئے ہیں اوراب یہ تہوار سرحدپرہی منارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پرہم پوری طرح چوکس ہیں اورپاکستان کی ہرعزائم کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پرفوج کے جوان عقابی نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔اس دوران جوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ معمول کے دنوں سے عام ہوتاہے ۔اس کے علاوہ بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی انٹرنیشنل بارڈرپردیوالی کاتہوارجوش وجذبے کے ساتھ منایا۔
 

تازہ ترین