ہلاکتوں کی تحقیقات ہو این سی، پی ڈی پی

22 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی میں مسلسل عام شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خصوصاً وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا دائرہ دن بہ دن وسیع ہوجانے کہا ہے کہ ریاست میں ریکارڈ توڑ ہلاکتوں سے انسانیت کانپ اُٹھتی ہے ۔ انہوں نے فورسزکے بے تحاشہ طاقت کے استعمال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کو اپنے طاقت بے جا استعمال پر روک لگانے کی مانگ کی اور آج کی شہری ہلاکتوں کی فوری تحقیقات عمل میںلانی چاہیے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے مال وجاں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فورسز کے بے جا طاقت کے استعمال پر ہر سطح پر روک لگائی جائے ۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لاروکولگام میں شہریوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے صدمے اوررنج کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی صورتحال کے دوران سیکورٹی فورسز معیاری ضابطہ کار کے پابند رہنے کو یقینی بنایا جائے اور سبھی حفاظتی ایجنسیوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ شہری ہلاکتوں کو روکنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
 
 

تازہ ترین