میڈورہ ترال میں فورسز کیمپ پر حملہ

ایس ایس بی اہلکار ہلاک

22 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
ترال // میڈورہ ترال میں جنگجوئوں کی جانب سے فورسز کیمپ پر رائفل گرینیڈ دھماکہ سے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔ جنگجوئوں نے اتوار کی شام قریب ساڑھے 8بجے میڈورہ ترال میں تعینات 180بٹالین ایس ایس بی کے عارضی کیمپ پر گرینیڈ داغا جس کی زد میں آکر  ایک اہلکار  کانسٹیبل وجے کمار شدید زخمی ہوا ۔ مذکورہ اہلکار کو فوجی اسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشیاں شروع کی گئیں۔ادھرجنگل ناڑ ملنگ پورہ اونتی پورہ میں اتوار بعد دوپہر فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کی ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ فوج کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا گیا۔ تاہم  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگل ناڑ میں فوج کی کچھ گاڑیاں جارہی تھیں تو اس دوران ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔دھماکہ ہونے کی آواز پر دیگر گاڑیوں میں سوار فوجی اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی۔
 

تازہ ترین