’فرام می ٹو یُو‘‘: 5 روزہ صفائی ستھرائی مہم پرتاپ پارک میں اختتام پذیر

22 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم کی طرف 17؍اکتوبر کو شروع کی گئی ’’فرام میٹ ٹویُو‘‘ نامی صفائی ستھرائی مہم پرتاپ پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس 5روزہ مہم کا انعقاد محکمہ تکنیکی تعلیم کی طرف سے دریائے جہلم کے کناروں پر شروع کی گئی تھی ۔پیرزو سے شروع ہو کر یہ مہم آبی گزر تک چلی ۔ دوسرے دِن امیر ا کدل ، تیسرے دِن یہ مہم زیرو برج سے پریذنٹیشن کانونٹ سکول تک عمل میں لائی گئی جبکہ چوتھے دِن اس مہم کو لل دید ہسپتال تک وسعت دی گئی اور اتوار کو پانچویں دن یہ پرتاپ پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی اداروں سے تعلق رکھنے والے 1ہزار سے زائد طلاب نے ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی نگرانی والی اس مہم میں شرکت کی۔ اتوار کو کا پروگرام صبح ساڑھے 8 بجے شرو ع ہوا اور اس میں 120طلاب نے شرکت کی۔اختتامی تقریب پر کمشنر ایس ایم سی پیرزادہ حفیظ اللہ شاہ ، ڈائریکٹر تکنیکی تعلیم انو ملہوترہ اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر تکنیکی تعلیم نے اس موقعہ پر تمام متعلقین کا مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام شہریوں اور افسروں پر زور دیا کہ وہ ایک صحت مند ماحول کے لئے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو آگے بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے اس طرح کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ نووانوں کی شرکت پر زور دیا۔
 

تازہ ترین