تازہ ترین

میونسپل انتخابات

ووٹ شماری آج،نتائج بھی آج ہی

20 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 
سر ینگر//چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او )  شالین کابرا نے کہا ہے کہ میونسپل انتخابات کے سلسلے میں آج یعنی 20؍ اکتوبر کو ووٹ شماری ہوگی اور نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میونسپل انتخابات 2018ء چار مرحلوں میں منعقد کئے گئے جن میں 79میونسپل باڈیز میں 17لاکھ ووٹرووٹ دینے کے اہل تھے۔ 1145وارڈوں کے لئے کل 3372 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیںجبکہ انتخابات 8،10،13اور 16؍ اکتوبر کو منعقد کئے گئے ۔دریں اثنا سی ای او کے دفتر سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹ شماری کے مراکز میں(سی ای او کی طرف سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر)کے تحت صرف کائونٹنگ سپر وائزر، کائونٹنگ اسسٹنٹس ، اوبزرورس ، مائیکرو اوبزرورس ،ڈیوٹی پر تعینات سرکاری ملازمین ، امید وار اُن کے الیکشن ایجنٹ اور کائونٹنگ ایجنٹوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ہدایات کے مطابق ہر ضلع میں نامزد مقام پر ووٹ شماری شروع ہونے سے پہلے متعلقہ ریٹریننگ آفیسر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ووٹ شماری کے مرکز میں کوئی بھی بغیر اجازت کے داخل نہ ہو۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی کائونٹنگ ایجنٹ کو اُس مقام میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جہاں ووٹ شماری انجام دی جائے گی جب تک نہ وہ آر او ای کی طرف سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر پیش نہ کرے۔