راجوری میں کلچرل فیسٹیویل کا انعقاد

20 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 راجوری //ڈائٹ راجوری کی طرف سے کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا جس میں راجوری اور پونچھ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ڈائٹ پرنسپل پردیپ کے شرما مہمان خصوصی کے طور پر موجو دتھے ۔دونوں اضلاع کی کل دس ٹیموں نے پروگرام میں شمولیت کی جن میں سے گورنمنٹ ہائی سکول منگناڑ پونچھ نے پہلی جبکہ ہائراسکینڈری سکول شیندرہ پونچھ نے دوسری اور ہائی سکول کنوئیاں پونچھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کو بعد میں انعامات سے نوازاگیا۔اس موقعہ پرکئی افسران موجو دتھے ۔

تازہ ترین