گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم زخمی

بختیار حسین

20 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے پوٹھہ علاقے میں جموں پونچھ شاہراہ پر ایک کار نے راہ چلتے سکولی طالبعلم کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہواہے ۔آرمی سکول پوٹھہ میں پہلی جماعت میں زیر تعلیم آٹھ سالہ شکتی سنگھ ولد دہدار سنگھ ساکن راجھستان ہا ل پوٹھہ سڑک کنارے چل رہاتھا جس دوران پونچھ سے بالاکوٹ کی طرف جارہی الٹوکارK10 زیر نمبر JK02AH 3670جسے امت کمار ساکن وارڈ نمبر چار پونچھ چلارہاتھا ،نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے ۔حادثے کے فوری بعد پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی جس نے ڈرائیور اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیاگیاہے ۔
 

تازہ ترین