تازہ ترین

مزید خبرں

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حد متارکہ پرکرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ 

بھارتی فوج اہلکار زخمی ،جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام 

پونچھ//حد متارکہ پر پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ،جس کا جواب دیا گیا ۔ پونچھ میں حد متارکہ پر تعینات فوجی اہلکار اْس وقت زخمی ہوا جب پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ کی ۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اگلی چوکیوں کو بلا اشتعال فائرنگ کرکے نشانہ بنا یا ۔انہوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی شب قریب ساڑھے نو بجے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا اور اْسکی حالت مستحکم ہے ۔زخمی اہلکار کی شناخت پردیپ کمار کے بطور ہوئی ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب دیا گیا ۔
 

افزائش نسل مویشیاں و بھیڑمحکمہ جات کی خصوصی بھرتی مہم 

تین مہینوں میں 450 آسامیاں پُر کی جائیں گی 

سرینگر//پشو و بھیڑ پالن محکمہ تین مہینوں کے اندر ایک خصوصی بھرتی مہم کے ذریعے درجہ چہارم کی 450 آسامیوں کو پُر کرے گا ۔ یہ فیصلہ پشو ، بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ محکمے کے پرنسپل سیکرٹری نے پشو و بھیڑ پالن محکمے کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری انیمل /شیپ ہسبنڈری ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون ، ان محکموں کے ضلع افسران موجود تھے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں اور جموں خطے کے ضلع افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے اس موقعہ پر ضلع افسران سے خالی پڑی آسامیوں کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں ان آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اُن تمام  آسامیوں کو بھی پُر کرنے کی ہدایت دی جو کورٹ کیسوں کی وجہ سے رُکے پڑے ہیں ۔ اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری نے محکمے کے قانون سے متعلق افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے معاملات کو نمٹانے کیلئے اقدامات کریں ۔ محکمے میں افرادی قوت کا اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے سامون نے کہا کہ ان آسام،یوں کو پُر کرنے سے سینکڑوں بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم ہو گا بلکہ محکمہ کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے ایس ایس آر بی کے چئیر مین زبیر احمد کے تعاون کی تلقین بھی کی تا کہ مقررہ وقت کے اندر ان آسامیوں کو پُر کیا جائے گا ۔ 
 

پردھان منتری آواس یوجنا کی عمل آوری کیلئے کمیٹی تشکیل

سری نگر//گورنر اِنتظامیہ نے ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی ۔ جی ) سکیم کی عمل آوری کیلئے ایک ریاستی اور ضلع سطح کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے منظور ی دی ہے۔حکمنامے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے جبکہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکرٹری ، صحت عامہ ، آبپاشی وفلڈ کنٹرول کے انتظامی سیکرٹری ، خوراک و رسدات کے اِنتظامی سیکرٹری ، دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکرٹری اس کمیٹی کے ممبران ہو ں گے ۔ریاستی سطح کی کمیٹی پی ایم اے وائی ۔جی سکیم کی آوری کے لئے سالانہ ایکشن پلان( اے اے پی) تیار کرے گی ۔اس منصوبے میں منظور شدہ مکانوں کی معیاد بند تعمیر کے لئے روڑ میپ بھی شامل ہوگااور ریاست میں سالانہ منصوبے کے تحت ان مکانوں کی تعمیر کو مکمل کرنے کے پروگرام کی نگرانی کرنی ہوگی جسے مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی رقومات فراہم کرے گی۔ریاستی سطح کی کمیٹی کی خدمات محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج انجام دے گی او روہ سال میں دو بار میٹنگ منعقد کرے گی۔
 

ایڈیٹرس فورم کا وفد ناظم اطلاعات سے ملاقی

سری نگر//جے کے ایڈیٹرس فورم کا ڈیلی گیشن یہاں ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ طار ق احمد زرگر سے ملاقی ہوا اور ریاست میں مختلف اخبارات کے ایڈیٹروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈیلی گیشن میں کوکنوینئر جے کے ای ایف اور ایڈیٹر کے این ایس محمد اسلم ، ایڈیٹر اِن چیف صبح کشمیر نذیر احمد وانی، ایڈیٹر روزنامہ گھڑیال ارشد حسین ، ایڈیٹر کشمیر ہاریزن شفقت بخاری ، ایڈیٹر روزنامہ مقصد ایوب صابر، ایڈیٹر برائیٹر کشمیر فاروق احمد ، منیجنگ ایڈیٹر رائزنگ کشمیر عمر فاروق ، ایڈیٹر کشمیر سکین چسفیدہ شاہ ، ایڈیٹر نیوز کشمیر فرزانہ ممتاز ، ایڈیٹر ٹائم اینڈ اَس مشتاق صادق شامل تھے ۔ڈیلی گیشن نے ناظم اطلاعات کو نئی اشتہاری پالیسی ، ایڈیٹروں کے لئے ایکریڈٹیشن عمل و دیگر معاملات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ناظم اطلاعات نے ڈیلی گیشن کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایڈیٹروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 
 

شوپیان میں پٹاخے سر کنے اورخریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد

شوپیان//ضلع ترقیاتی شوپیان اویس احمد نے ایک حکمنامے میں ضلع کی حدود میں پٹاخوں کی خریدوفروخت اورپٹاخے پھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔یہ حکمنامہ عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹاخوں کی خریدوفروخت اورپٹاخے پھوڑنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی شوپیان کو اس حکمانے پر من وعن عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 

خالد بشیر کورٹ بلوال منتقلی پر دینی محاذ سیخ پا

سرینگر//مسلم دینی محاذ نے پارٹی کے ذمہ دار خالد بشیر کوپی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔خالد  بشیر کو چند روز قبل پلوامہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ایک بیان کے مطابق دینی محاذ نے سرکار کی اس غیر انسانی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حربوں سے کشمیری عوام نہ مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی ہونگے۔
 

ایم وائی ہمدانی کے انتقال پر خورشید گنائی کی تعزیت 

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سبکدوش ہوئے کے اے ایس آفیسر محمد یاسین ہمدانی کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔ایک تعزیتی پیغام میں مشیر نے موصوف کی خدما ت کو یاد کیا اور کہا کہ انہوںنے 90کی دہائی میں چیف سیکرٹری کے سپیشل اسسٹنٹ کی حیثیت سے بے مثال کام انجام دئیے ہیں۔خورشید گنائی نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصا ل ثواب کے لئے دعا کی۔
 
 

وسن گاندربل میں کریانہ دکان میں نقب 

ہزاروں روپے مالیت کا سامان اڑالیا گیا

گاندربل//ارشاد احمد//وسن گاندربل میں نقب زنوں نے ایک کریانہ دکان میں ہزاروں روپے مالیت کا سامنا اڑالیا۔ سرینگر لیہہ شاہراہ پر وسن میں نقب زنوں نے مبشر میر ولد محمد عبداللہ ساکنہ وسن کی کریانہ دکان کا شٹر توڑ لیا اور ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ،بسکٹ اور دیگر اشیائے خوردنی اڑا لی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  
 
 

چندی لور ہ ٹنگمرگ میں فوج کا طبی کیمپ

سرینگر//غوثیہ ماڈل ہائی اسکول چندی لورہ ٹنگمرگ میں فوج نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کاانعقاد کیا۔کیمپ کے دوران فوج  اور سول ڈاکٹروں نے 2سوسے زائدمریضوں کاملاحظہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔کیمپ کے دوران لوگوں کو تندرست صحت کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی ۔
 

 عبدالرزاق حجام کی موت پر غلام نبی آزاد کااظہار تعزیت

جموں // راجیہ سبھا میں حزب اختلاف  کے رہنماغلام نبی آزاد نے ٹھاٹھری سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر عبدالرزاق حجام کی موت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک پیغام میںآزاد نے مرحوم کو ذہین اورمخلص قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اُن کی موت پورے اندروال کے لئے ایک سانحہ ہے ۔
 

آغاسید حسن کا اظہار تعزیت

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغاسید حسن نے جوان سال محسن علی بٹ ساکن شیشگری محلہ خانیار کے وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خانوادے سے تعزیت کی اور انکی وفات کی خبر سنتے ہی مرحوم کے گھر گئے اور مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
 

بڈگام میں مفت قانونی خدما ت کیمپ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تیاریوں کاجائزہ لیا

بڈگام//بڈگام میں اے ڈی سی خورشید احمد شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ کے دوران 28اکتوبر کو منعقد ہونے والے مفت قانونی خدمات کے کیمپ کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں دیگر اعلیٰ آفیسران کے علاوہ سی پی او،ایس ڈی ایمز اور ضلع وسیکٹورل آفیسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی مفت قانونی خدمات کا کیمپ ہوگا جس میں مختلف محکموں کے نمائندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ اور مستفیدین شرکت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ یہ تمام محکموں کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ یہاں اپنے سٹال قائم کریں اور عوامی خدمات پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کریں۔
 

 بھیڑ پالن اور ماہی پروری میںروز گار کے بہتر مواقع مضمر: ڈاکٹر سامون 

سرینگر //پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے کہا کہ محکمہ ریاست میں نوجوانوں کیلئے کاروبار شروع کرنے کیلئے بھیڑ پالن اور ماہی پروری جیسے مواقع فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کئی وفود سے ملاقات کے دوران انہیں اس بات کا عندیہ ملا کہ ریاست کے نوجوانوں کیلئے یہ دو سیکٹر بہت کار آمد ثابت ہوں گے ۔ نوجوان کار خانہ داروں کی ایک ڈیلی گیشن پرنسپل سیکرٹری سے ملاقی ہوئی اور ان کے ساتھ ماہی پروری اور بھیڑ پالن سے متعلق مختلف پالیسیوں اور مراعات کے بارے میں غور و خوض کیا ۔ بانڈی پورہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے پرنسپل سیکرٹری کو بتایا کہ وہ ضلع میں ولر جھیل کے کنارے ماہی پروری سے متعلق اپنا یونٹ قایم کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ڈاکٹر سامون سے تعاون اور رہبری کی درخواست کی ۔ ایسے ہی چند اور ڈیلی گیشن کھمبر اور سنبل علاقوں سے بھی ڈاکٹر سامون سے ملاقی ہوئے اور اپنے مقامی علاقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر سامون نے موقعہ پر ہی متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کے مسائل معیاد بند طریقے پر حل کریں ۔