تازہ ترین

غلط پارکنگ سے ٹریفک جام

شوپیان میں ڈرائیوروں سے10ہزار روپے جرمانہ وصول

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

شاہد ٹاک/شوپیاں/سڑکوں پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ سے ہونے والے جام کو ختم کرنے کیلئے شوپیان میں محکمہ موٹر وہیکلز نے ایک مہم کے دوران غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ شوپیان کے انسپکٹر عرفان اسلام نے ٹرانسپورٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شوپیان کی خصوصی ہدایت پر آرہامہ شوپیان میں غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔اس دوران آرہامہ میں غلط پارکنگ پر متعدد گاڑیوں کے مالکوں سے دس ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا۔انسپکٹر نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آجکل فروٹ منڈی آرہامہ شوپیان میں گاڑیوں کا کافی رش رہتا ہے اوریہاں پر لوگ سڑکوں پر ہی گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں گھنٹوں ٹریفک جام ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں سے ہم نے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کرنے والے متعدد ڈرائیوروں سے دس ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا اور کہا کہ یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔ اس دوران انہوں نے غلط پارکنگ سے ہونے والے مشکلات اور نقصانات سے بھی گاڑی مالکان کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت میں غلط پارکنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔