تازہ ترین

پلاننگ ،ترقی اور نگرانی محکمہ کے کئی شعبوں کی پہلی میٹنگ

ایک جامع مربوط نقش راہ عنقریب مرتب کیا جائے گا:پرنسپل سیکریٹری خزانہ

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سری نگر //خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری نے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے کی طرف سے محکمہ خزانہ کے پرسپکٹیو پلاننگ اینڈ ایریا پلاننگ ڈویژنوںکی منتقلی کے سلسلے میں اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر نوین کمار چودھری نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی کے تمام سربراہان ، جوائنٹ ڈائریکٹرس اور ڈپٹی ڈائریکٹرس جو ریاستی حکومت کے مختلف اِنتظامی محکموں میں کام کر رہے ہیں، محکمہ خزانہ کو رِپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیف پلاننگ دفاتر ایریا پلاننگ محکمے میں رِپورٹ کرنا جاری رکھیں گے جو بعد میں اپنی رِپورٹ محکمہ خزانہ کو پیش کرے گا۔خزانہ کے سیکرٹری نے تمام افسروں کو اپنا کام جاری رکھنے پر زور دیا ۔چوں کہ پی ڈی اینڈ ایم محکمہ کو مربوط کرنے کا پورا عمل ایک مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کی شروعات سے تنظیمی ڈھانچے میں کم از کم خلل پیدا ہوگا اور جب آخر کارکاڈر کنٹرولنگ اتھارٹی سے متعلق حتمی فیصلے لیا جائے گا،تو مکمل منتقلی کے روڈ میپ کو آخری شکل دی جائے گی۔نوین کمار چودھری نے افسروں سے کہا کہ بجٹ کی تیاریوں کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ساتھ صرف انہی پروجیکٹوں کو بجٹ میں شامل کیا جائے جنہیں تکنیکی اور انتظامی منظوری حاصل ہو ئی ہو۔اس کے علاوہ اگر کسی اور پروجیکٹ کو شامل کرنا پڑے گا اس کے لئے رقومات فراہم کرنے کے سلسلے میں مکمل روڈ میپ دستیاب ہونا چاہیئے تاکہ تین مالی برسوں میں اُس کی تکمیل ہو۔ایسے روڈ میپ کی عدم دستیابی میں حکومت کو پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے وسائل پیدا کرنے کے لئے فیصلے لینے ہوں گے۔خزانہ کے سیکرٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ اِلتوأ  میں پڑے پروجیکٹوں کو جنہیں جموں وکشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ہاتھ میں لے گا،کو آنے والے بجٹ کے دوران دو بار رقومات کی فراہمی نہ ہو۔ خزانہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایک برس کے اندر تمام پروجیکٹوں کے لئے رقومات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے زمینی سطح پر نمایاں تبدیلی نظر آنی چاہیے۔افسروں کو معیاری کام انجام دینے اور سیکرٹریٹ لوازمات پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے خزانہ کے سیکرٹر ی نے کہا کہ ریاستی حکومت اسبات کو یقینی بنائے گی کہ مربوط کرنے سے دو محکموں کے کاڈر اثر انداز نہ ہوتے ہوئے اُن کے مفاد کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سول سیکرٹریٹ کے کام کاج کے بنیادی اُصولوں پر عمل پیرا رہنا ہوگا۔اس موقعہ متعلقہ افسروں نے خزانہ کے سیکرٹری کو مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ۔میٹنگ میں محکمہ خزانہ اور پی ایم اینڈ ڈی محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔