تازہ ترین

پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

وانی محلہ کنگن میں آبادی پانی سے محروم

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

گاندربل//ارشاد احمد//وانی محلہ کنگن میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے متعدد گھروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ وانی محلہ کے شہریوں کاکہنا ہے کہ جمعرات کی دوہر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ اس معاملہ کو محکمہ آب رسانی کی نوٹس میں لایاگیا لیکن شام تک کوئی بھی ملازم لائن کی مرمت کرنے نہیں آیا جس سے وانی محلہ میں درجنوں گھروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کو بھی پانی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔