تازہ ترین

موسم سرما کی آمد سے قبل بجلی کی آنکھ مچولی

نا رواو بارہمولہ میں عوام اور تاجر پریشان

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ //نارواو اور بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما سے قبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آباد کے علاوہ کاروباری طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما سے قبل ہی  بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس وجہ سے لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔نارواو کے شیری ،شالٹنگ ، زنڈفرن ،فتح گڈھ ،بدمولہ، زوگیار آڈورہ ، گلستان ،کے لوگوں نے بتایاکہ اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے میٹروالے علاقوں کیلئے 21گھنٹوں کا شڈول مرتب کیا  تاہم ان کے دیہات میں میٹر کے حساب سے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے کہا کہ محکمہ نے صارفین کو یقین دلایا تھا کہ جن علاقوںمیں میٹر نصب کئے گئے ہیں ان میں برقی رو منقطع نہیں کی جائے گی تاہم ان علاقوں کے رہنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بھی بجلی کی آنکھ مچولی ، کٹوتی اور بغیر کسی شیڈول کے برقی رو منقطع کی جاتی ہیں حالانکہ وہ ریڈنگ کے تحت اپنا بجلی فیس ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برت رہے ہیں۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلداز جلدبجلی سپلائی میں بہتری لایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔