تازہ ترین

ہلاکت گورنر کے دعوی کے منافی: انجینئر

منان وانی کسوٹی پر کھرے اترے: جمعیت المجاہدین

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر //جمعیت المجاہدین کے سربراہ جنرل عبداللہ نے ڈاکٹر منان وانی کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس کو موصولہ بیان کے مطابق جنرل عبداللہ نے کہاکہ ڈاکٹرمنان وانی نے عملی طورپریہ ثابت کردکھایاکہ وہ بیک وقت ایسے صاحب السیف والقلم تھے کہ جس نے اپنی تمام ترتوانائی رب کی رضاجوئی کے لئے صرف کردی ۔انہوں نے کہااعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوصف منان وانی نے عین ایسے موقعہ پرجدوجہد کاراستہ چنا جب دنیااپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اسکے سامنے حاضرتھی لیکن انہوں نے دنیاکی رعنائیوں کوٹھوکردے کررضائے رب العالمین کے لئے ایک ایسے راستے کاانتخاب کیاکہ جہاں قدم قدم پرآزمائشوں کاسامناہے ۔جنرل عبداللہ نے کہاکہ خندہ پیشانی کے ساتھ آزمائشوں پرپورااُترنااہل ایمان اورعسکریت پسندوں کی کسوٹی ہوتی ہے اورمنان وانی اس کسوٹی پرپورااترے اوربالآخروہ بھی اس کارواں کاحصہ بن گیاکہ جوسرخروہوکرافق کے اُس پارچلاگیا۔