تازہ ترین

عالمی یوم ذہنی ہیلتھ پر جموں کے اسکولوں میں متعدد پروگرام منعقد

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//عالمی ذہنی صحت دن کی مناسبت سے خطہ جموں کے مختلف اسکولوں میں پروگرام منعقد کر کے بچوں کو ذہنی تنائو سے دور رہنے اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ۔ جن اسکولوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ان میں ہائر سکینڈری کنال روڈ، گرلز ہائر سکینڈری ستواری، بائز ہائر سکینڈر گاندھی نگر، گرلز ہائر سکینڈری چھنی ہمت، ہائر سکینڈری باہو فورٹ، ہائر سکینڈری بخشی نگر، میراں صاحب، ہائر سکینڈری بازار قصاباں، ہائر سکینڈری نگروٹہ گجرو، ہائر سکینڈری شیندارا پونچھ، ہائر سکینڈری بدھی، ہائر سکینڈری درنگ بھڈو زون، ہائر سکینڈری جوڑیاں، ہائر سکینڈری ڈگیانہ، ہائی سکول ڈیلی، مڈیل اسکول ریلوے کالونی، مڈل اسکول کریانی تالا، مڈل اسکول چراغ والی شامل ہیں۔ اس دوران ماہرین نفسیات و یوگا نے بچوں کو تربیت فراہم کی اور انہیں تنائو سے آزاد صحت مند زندگی گزارنے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہو سکتا ہے اس لئے بچوں کو چاہئے کہ وہ جسمانی اور ذہنی صحت پر دھیان دیں ۔