کھیلیں جوانوں میں نظم وضبط پیداکرنے کاذریعہ :دیویندررانا

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 انٹرسکول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں اکھلیش اوراوجاسوین نے خطاب جیتے
جموں//11ویں سپورٹس انٹرسکول سٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئر بوائزاورسینئربوائز مقابلوں کے خطاب ایم اے ایم سٹیڈیم میں اکھلیش اوراوجاسوین کے سر سجائے گئے ۔چیمپئن شپ کے مقابلوں میںمانوے نے لکشے کو3-0 جبکہ اکھلیش نے سکشم ورماکو3-2سے شکست دی۔صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبہ کھیل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیبل ٹینس نوجوانوں میں تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے کیونکہ اس گیم کوتیزریکشن کے طورپرجاناجانے لگاہے۔گذشتہ روزایم اے ایم کالج میں شائقین نے کھیل مقابلوں کاخوب لطف اٹھایا۔ اس موقعہ پردویندرسنگھ رانانے کہاکہ جیت اورہارکھیل کاحصہ ہوتی ہے ۔کھیل کوکھیل کے جذبہ کے ساتھ کھیلناضروری ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوکھلاڑی ہوتے ہیں وہ کبھی نہیں ہارتے اوران کاجذبہ ہمیشہ قائم رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ٹورنامنٹ کے انعقادسے ہماری ریاست کے نوجوانوں میں ملکی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کاحوصلہ پیداہوگا۔اس موقعہ پررانانے منتظمین کی کاوشوں کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ایسے مقابلوں سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھارآئے گااورانہیں مستقبل کوتابناک بنانے میں مددملے گی۔اس دوران ایم ایل اے نگروٹہ نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اورانہیں شاندارکاردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر ست ویرسنگھ ،راجن شرما،آئی پی سنگھ، ستیش گپتا، اجے شرما، وجے دیوان، سندیپ کھڈوترہ،نریندرسنگھ ،شیتل گنڈوترہ اورسنجیوگپتابھی موجودتھے۔

تازہ ترین